قزاقستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا، اس حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہےکہ یہ فوجی طیارہ راجدھانی نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کے دوران یہ بدقسمت طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ قزاق حکومت کی جانب سے راحتی و امدادی کام تیزی سے جاری ہیں۔