اردو

urdu

ETV Bharat / international

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لے لیا۔

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس
جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس

By

Published : Dec 21, 2019, 12:54 PM IST

Updated : Dec 21, 2019, 8:19 PM IST

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ کا حلف لیا۔

روزنامہ 'ڈاؤن' کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز سمیت سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مذید پڑھیں:

واضح رہے کہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی گزشتہ روز سبکدوشی کے بعد جسٹس گلزار احمد 27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد دو سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر رہیں گے اور یکم فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان سبکدوش ہوجائیں گے۔

Last Updated : Dec 21, 2019, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details