اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان کا ایف۔35 اے جنگی طیارہ حادثے کا شکار - AIRWAY

جاپان کا ایف۔35 اے اسٹیلتھ جنگی جہاز تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوکر بحرالکاہل میں گرگیا۔ اس حادثے کے بعد سے طیارے کا پائلٹ لاپتہ ہے۔

جاپان کا ایف۔35 اے جنگی طیارہ حادثے کا شکار

By

Published : Apr 10, 2019, 8:57 PM IST

جاپان کے وزیر دفاع تاکے شئی ایویا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
مسٹر ایوایا نے ایک پریس کانفرنس میں حادثے کا سبب دریافت کئے جانے پر کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم پائلٹ کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں‘‘۔
جاپان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کا ملبہ منگل کی شب سوایا ایئر بیس سے 135 کلومیٹر دور سمندر میں ملا۔ حادثے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس ڈی ایف کا جیٹ سے رابطہ شام سات بجکر 27 منٹ پر ٹوٹ گیا تھا۔ جس وقت جیٹ کا رابطہ منقطع ہوا اس وقت جہاز سوایا ایئر بیس سے 135 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
سیلف ڈیفنس فورس نے منگل کی شب طیارے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ جہاز اور پائلٹ کو تلاش کیا اور یہ مہم بدھ کی صبح تک جاری رہی۔
اس دوران وزارت دفاع نے سوایا ایئر بیس سے باقی کے ایف۔35 اے کے جہازوں کی پرواز معطل کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details