اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان کو فائزر کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ ملی - جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے ہفتہ کو کہا تھا

جاپان نے 17 فروری سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوامی ٹیکہ کاری کی شروعات کی ہے۔ قومی ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن 125 میڈیکل ملازمین کو جاپان میں کورونا ویکسین دی گئی ہے۔

japan receives second batch of pfizer corona vaccine
جاپان کو فائزر کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ ملی

By

Published : Feb 21, 2021, 7:17 PM IST

جاپان کو فائزر کورونا وائرس ویکسین کی دوسری کھیپ آج مل گئی ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بیلجئم سے ویکسین آج صبح ٹوکیو کے ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ حالانکہ ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ دوسری کھیپ میں کتنی خوراک پہنچی ہیں۔


اس سے قبل جاپان کو 12 فروری کو فائزر کے بیلجئم میں واقع کارخانے سے ویکسین کی چار لاکھ خواراک کی پہلی کھیپ ملی تھی۔


جاپان نے 17 فروری سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوامی ٹیکہ کاری کی شروعات کی ہے۔ قومی ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن 125 میڈیکل ملازمین کو جاپان میں کورونا ویکسین دی گئی۔

جاپان نے 17 فروری سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوامی ٹیکہ کاری کی شروعات کی ہے

یہ بھی پڑھیں:

ضمنی انتخابات میں حکمراں بے نقاب ہوگئے ہیں: مریم نواز

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے کیسز 11 کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز


ملک میں جمعہ کی شام تک پانچ ہزار لوگوں کو ویکسین دی جا چکی تھی۔ جاپان میں 65 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اپریل سے ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔


فائزر کی ویکسین جاپان میں کورونا وائرس کا واحد مجاز ٹیکہ ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے ہفتہ کو کہا تھا کہ ملک کی وزارت صحت کو شبہ تھا کہ فائزر ویکسین سے الرجی ہوسکتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details