اردو

urdu

ETV Bharat / international

روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی میں جاپان مدد کے لیے تیار - روہنگیا مسلمان

جاپان حکومت نے روہنگیاپناہ گزینوں کو پر امن طریقے سے ان کے ملک واپس بھیجنے میں میانمار اور بنگلہ دیش حکومت کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Rohingya Muslims

By

Published : Jul 31, 2019, 8:41 AM IST

بنگلہدیش کے وزیرخارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمیمن اور جاپان کے وزیر خارجہ تارا کونو کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران جاپان نے کہا کہ کےاگر بنگلہدیش اور میانمار چاہیں تو وہ دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کا کام انجام دے سکتے ہیں۔

دونوں سفارتکاروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرکے میانمار حکومت کے ساتھ پرامن ماحول بنانے پر زور دیا تاکہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے۔

جاپان کے وزیرخارجہ تارا کونو نے اپنے تین دن کے بنگلہدیشی دورے کے دوران روہینگیا مسلمانوں کی بستیوں کا دورہ کیا، اس بیچ انھوں نے کاکس بازار میں متعدد روہنگیا مسلمانوں سے بات چیت کی۔

سال 2017 میں تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار میں ہو رہے ظلم کے بعد انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ بنگلہ دیش میں 12 لاکھ روہنگیا مسلمان شہر کاکس بازار میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ میانمار اور بنگلہدیش حکومت نے ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے تاکہ روہنگیا مسلمان اپنے ملک واپس جاسکئیں، لیکن ابھی تک کوئی بھی روہنگیا اپنے ملک واپس نہیں لوٹنا چاہتے، تاہم بنگلہدیش کا کہنا ہے کے وہ روہنگیاؤں کو ملک چھوڑنے کے لیے مجبور نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details