اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی باشندوں کا حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج

موجودہ حالات میں ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو براہ راست مظاہرین کے نشانے پر ہیں۔ اس سے قبل یروشلم میں بھی لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 4:38 PM IST

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت کی بد انتظامی کے سبب ملک کی معیشت میں تنزلی آئی ہے۔

ویڈیو

مظاہرین ساحل سمندر کے ایک پارک میں یکجا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ ان میں سے ایک نے 'آوٹ آف ٹچ۔ وی آر فیڈ اپ' جیسے نعرے والا پلے کارڈ بھی لے رکھا تھا۔

حکومت کے خلاف مظاہروں کا یہ دوسرا ہفتہ ہے۔ اس دوران ناقدین کا کہنا ہے کہ ہزاروں خود کفیل افراد اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت کی جانب سے بہت کم امداد فراہم کی گئی ہے۔

موجودہ حالات میں ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو براہ راست مظاہرین کے نشانے پر ہیں۔ اس سے قبل یروشلم میں بھی لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

یروشلم میں پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی، کیوں کہ ملک میں لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس بحران نے اسرائیل کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور بے روزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details