اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں شدید بیمار افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے: نتن یاہو - اسرائیل میں دو ہفتوں کا لاک ڈاون

اگر چہ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اسرائیل کو سب سے زیادہ فکر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے معاشی سرگرمیوں کو درکنار کرتے ہوئے لاک ڈاون کی بات کہی ہے۔

d
d

By

Published : Sep 24, 2020, 10:41 PM IST

کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، تاہم اسرائیل میں کورونا کے واقعات اور اس کی تباہی کتنی ہے، اس کا انداز وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے بیان سے لگایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو

نتن یاہو نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی دوسری لہر پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے اور وہ ہمیں بھی مار رہی ہے۔ اسرائیل میں شدید بیمار افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور بدقسمتی سے مرنے والوں کی تعداد بھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ دو دنوں میں ہم نے ماہرین سے سنا ہے کہ اگر ہم فوری اور مشکل اقدامات نہیں اٹھاتے ہیں تو ہم اس وبا کے عروج پر ہوں گے'۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'اسرائیلی باشندوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہمیں ملک گیر سطح پر دو ہفتوں کے لاک ڈاون کی ضرورت ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details