اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی محققین کووڈ-19 مالیکیولز کی نشاندہی کرنے میں کامیاب - ایم ڈی پی آئی جریدے

وسطی اسرائیل میں واقع بار ایلن یونیورسٹی کے مطابق محققین نے کورونا وائرس کے مالیکیولز کی نشاندہی کرلی ہے جس سے وائرس سے لڑنے کےلیے تیار کی جارہی ویکسن کی تیاری میں مدد ملے گی۔

Israel researchers identify COVID-19 molecules that may lead to vaccine
اسرائیلی محققین کوویڈ مولیکیول کی نشاندہی کرنے میں کامیاب

By

Published : Jun 13, 2020, 8:38 PM IST

ایم ڈی پی آئی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بی آئی یوکے محققین نے اینٹیجن مالیکیولز کی جانچ کی ہے جس سے اینٹی باڈی کی تیاری میں مدد ملے گی تاکہ قوت مدافعت میں بہتری لائی جائے سکے۔

محققین کی ٹیم نے وائرس کے پروٹین سیٹ میں امکانی مالیکیولز کے حصوں پر ممکنہ ایپی ٹاپس کی نشاندہی کی ہے جس کے بعد اینٹی باڈی اور مدافعتی ثالثی سیل کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تحقیق میں وائرس کے پروٹینی مواد کو ختم کرنے اور وائرس کی جانب سے مدافعتی ردعمل کو اکسانے جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ٹیم کے مطابق دنیا میں آبادی کا بڑا حصہ اس وبا سے متاثر ہے۔ ٹیم نے مزید کہا کہ تحقیقات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details