اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل: نیتن یاہو وزیر اعظم بن گئے

پہلے مرحلے میں نیتن یاہو وزیراعظم اور بینی گینٹز نائب وزیراعظم ہوں گے۔ اٹھارہ ماہ بعد بینی گینٹز وزیراعظم کے عہدے پر اور نیتن یاہو ان کے نائب کے عہدے پر آجائیں گے۔

d
d

By

Published : May 18, 2020, 3:16 PM IST

اسرائیل میں اقتدار کی ساجھیداری کے معاہدے کے تحت بنیامین نیتن یاہو، جو ویسٹ بینک کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، ڈیڑھ برس کے لئے ملک کے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

ویڈیو

اسرائیلی خودمختاری کا دائرہ ویسٹ بینک کی یہودی آبادیوں تک پھیلانے کے وعدے کے ساتھ اپنی انتخابی مہم شروع کرنے والے نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی قانون اور تاریخ کا ایک نیا باب مرتب کیا جائے۔

مسٹر یاہو اور ان کے حریف سابق آرمی چیف بینی گینٹز باری باری ڈیڑھ ڈیڑھ برسوں کیلئے وزیراعظم رہیں گے۔

پہلے مرحلے میں نیتن یاہو وزیراعظم اور بینی گینٹز نائب وزیراعظم ہوں گے۔ اٹھارہ ماہ بعد بینی گینٹز وزیراعظم کے عہدے پر اور نیتن یاہو ان کے نائب کے عہدے پر آجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details