عراق کے دیالہ اور صلاح الدین صوبوں میں سیکورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم میں اسلامک اسٹیٹ کے آٹھ شدت پسند مارے گئے ہیں۔
سیکورٹی کے سیکشن سے منسلک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے 140 كلوميٹر شمال مشرق میں وادی طلاب علاقے میں سیکورٹی مہم شروع کی۔