اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں داعش کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع ہو گا - داعش کے خلاف دوبارہ آپریشن

عراقی فورسز اور پی ایم ایف پر آئی ایس کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد اس طرح کی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

sdf
sdf

By

Published : May 17, 2020, 10:54 AM IST

عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے ہفتہ کے روز پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

اس ملاقات کے دوران، القدیمی نے اس بات پر زور دیا کہ جلد ہی عراقی سرزمین سے اسلامک اسٹیٹ گروپ (آئی ایس) کی افواج کے خاتمے کے لئے ایک "بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن" کیا جائے گا۔

ویڈیو

عراقی فورسز اور پی ایم ایف پر آئی ایس کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد اس طرح کے مہم کے آغاز کا فیصلہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران کی مدد سے کچھ بریگیڈز ایسی ہیں، جو پاپولر موبلائزیشن فورسز کے بینر تلے کام کرتی ہیں، جسے مقامی طور پر 'الہشدالشعبی' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

عراق نے آئی ایس کے خلاف تین سالہ مہم کے تحت سنہ 2017 میں ملک سے آئی ایس کا خاتمہ کیا تھا، لیکن اس تنظیم نے دوبارہ حملوں کی شروعات کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details