اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں کورونا کیسز میں اضافے کے دوران بغداد ایئرپورٹ کھولا گیا

عراق کے ایئرپورٹز کو مارچ میں اس وقت بند کیا گیا تھا، جب کورونا کیسز کی شروعات ہوئی تھی اور ہر طرف کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 23, 2020, 8:09 PM IST

عراق کی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کے تحت بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسافروں کے لیے دوبارہ سے کھول دیا ہے۔ یہاں سے ان تمام ممالک کے لیے پروازیں جا سکیں گی، جن میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

ویڈیو

حکومت کی جانب سے معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے فی الحال ایئرپورٹ کو کھولا گیا ہے، لیکن رواں ماہ کے اواخر تک مالز اور دیگر معاشی مراکز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

حالانکہ کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس کے باوجود مذکورہ مراکز کو کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ ملک بھر میں رواں ہفتے کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

عراق کے ایئرپورٹز کو مارچ میں اس وقت بند کیا گیا تھا، جب کورونا کیسز کی شروعات ہوئی تھی اور ہر طرف کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عراقی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں فی الحال کورونا کے 99 ہزار 865 مریض ہیں۔ ان میں سے 4 ہزار سے زائد افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details