اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈیتھ ٹو امریکہ: ایرانی پارلیمنٹ - ڈیتھ ٹو امریکہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ' مسٹر ٹرمپ سن لو یہ ایرانی قوم کی آواز ہے'۔

ڈیتھ ٹو امریکہ
ڈیتھ ٹو امریکہ

By

Published : Jan 6, 2020, 12:00 AM IST

ایرانی پارلیمنٹ کے 290 نشستوں پر مشتمل اراکین نے اتوار کے روز اتفاق رائے سے ایران کے اعلی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے خلاف چیمبر کے وسط میں کھڑے ہوکر 'ڈیتھ ٹو امریکہ' کے نعرے لگائے۔

ڈیتھ ٹو امریکہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ' مسٹر ٹرمپ سن لو یہ ایرانی قوم کی آواز ہے'۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے 'قدس فورس' کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی لاش اتوار کی صبح جنوب مغربی شہر اہواز سے ایران پہنچی۔

اتوار، پیر اور منگل کو تہران کے ساتھ ایران کے دیگر شہروں میں بھی ان کے لئے ایک بڑے پیمانے پر نماز جنازہ کا منصوبہ ہے۔

خیال رہے کہ قاسم سلیمانی جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

عراق میں ان کی ہلاکت نے تجارتی حملوں اور دھمکیوں کے بعد تہران اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ اور ایران کے مابین تنازع کی وجہ عالمی طاقتوں کے ساتھ امریکہ کا ایران کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details