اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران۔ترکی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ سے اڑا دیا

نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے افسر نے بتایا کہ دہشت گرد گروپ نے ترکی علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا۔

By

Published : Mar 31, 2020, 10:48 PM IST

ایران۔ترکی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ سے اڑا دیا
ایران۔ترکی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ سے اڑا دیا

ایران سے ترکی کے لئے جارہی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑا دیا ہے جس سے گیس کی فراہمی عارضی طور سے معطل ہوگئی۔

نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے افسر نے منگل کو ایران کی وائی جے سی نیوز ایجنسی کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروپ نے ترکی علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا۔ حادثے کے بعد گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ممکنہ طور سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن اس کے خدشات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details