چین نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے خلاف یک طرفہ امریکی پابندی کی مخالفت کی ہے اور امریکہ سے مغربی ایشیاء میں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کے جواب میں ظریف نے خود کو امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھے جانے کے لیے امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 24 جون کو ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ الحسینی خامنہ ای سے وابستہ عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے بیان اور اس پر جواد ظریف کے رد عمل پر غور کیا ہے۔
اس معاملے پر چین کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ چین امریکہ کی اس یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔