جمعہ کے روز ہونے والے ایران صدارتی انتخابات میں 5 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار 307 افراد ووٹنگ کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین سے زائد افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ایران:ابراہیم رئیسی صدر منتخب ایران کی وزارت داخلہ دفتر کے سربراہ جمال عارف کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے 17.8 ملین ووٹ حاصل کیے۔
وہیں پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے 3.3 ملین ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف رہنما عبدالناصر ہمتی نے 24 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
60 سالہ شیعہ رہنما ابراہیم رئیسی سخت گیر نظریات کے حامل مانے جاتے ہیں ان پر امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کئی ہیں۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز نام لیے بغیر ملک میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔
آپ کو بتادیں ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے ووٹ ڈالنے کا عمل جمعہ کے روز ہوا تھا۔ تاہم ابھی حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔