ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، چونکہ ایران نے اقتصادی اور سیاسی اشتراک سے چین کے ساتھ ایک مسودے کو منظوری دی ہے، اس لیے ایران نے بھارت کی جانب سے مالی اعانت میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کو چابہار ریلوے پروجیکٹ سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اور ایران کے مابین 4 برس قبل افغانستان کی سرحد کے ساتھ چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ایک ریلوے لائن بنانے کا معاہدہ ہوا تھا، لیکن فی الحال ایران نے بھارت کو اس معاہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔