اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بل منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز خصوصی اجلاس میں اس بل کے خلاف 14 کے مقابلے 232 ووٹوں سے منظور کرلیا۔ ایران کی پارلیمنٹ نے 'عالمی پابندی ہٹانے کے اسٹریٹجک اقدام' کے تحت ملک میں جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک بل منظور کیا ہے۔

By

Published : Nov 29, 2020, 10:08 PM IST

sdf
sdf

ایران کی پارلیمنٹ نے 'عالمی پابندی ہٹانے کے اسٹریٹجک اقدام' کے تحت ملک میں جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک بل منظور کیا ہے۔ تسنیم خبررساں ایجنسی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے اتوار کے روز خصوصی اجلاس میں اس بل کے خلاف 14 کے مقابلے 232 ووٹوں سے منظور کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ اس بل میں یورینیم کی افزودگی کی سطح کو 20 فیصد یا اس سے زیادہ کردیا جائے گا، جو اسلحہ بنانے کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ ایران فی الحال، چار فیصد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی کررہا ہے۔

اس کے علاوہ بل میں اراک نیوکلیئر ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کی بھی تجویز ہے ، جسے ریڈیوواسٹوپس کی تیاری اور ایک دیگر ری ایکٹر کی تعمیر کے لئے دوبارہ ڈیزائن کیا جانا ہے۔ بل کی ایک شق میں ایران کو خصوصی پروٹوکول کے تحت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ رضاکارانہ تعمیل کی ذمہ داری سے آزاد رکھا گیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details