اردو

urdu

ETV Bharat / international

پختہ اطلاعات کی بنیاد پر پاکستان پر کارروائی کی:راج ناتھ - RAJ NATH SINGH

راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے گوهد میں اس پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار سندھیا رائے کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

'خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پاکستان پر کارروائی'

By

Published : Apr 30, 2019, 3:08 PM IST

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بالاکوٹ میں کی گئی کاروائی کے بارے میں کہا کہ پاکستان میں جو بھی کارروائی کی ہے، پختہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو 2014 میں ہی حکم دے دیا گیا تھا کہ پہلی گولی بھارت کی طرف سے نہیں چلانی، لیکن سرحد پار سے چلی گولی کا معقول جواب دیں۔

ریلی میں تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر سے آنے پر وزیر داخلہ نے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑنے میں تاخیر ہوئی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں یہ پہلا انتخاب ہے جو مہنگائی کے مسئلے پر نہیں لڑا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details