منچسٹر میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے روہت شرما سے پاکستان کی بیٹنگ کو بہتر بنائے جانے سے متعلق سوال کیا تھا، جس کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ ' جب ہم پاکستان کے کوچ بن جائیں گے تب اس کی ترکیب بتائیں گے۔ ابھی ہم کیسے بتا سکتے ہیں'۔
روہت شرما نے پاکستانی صحافی کو چپ کرادیا - صحافی
عالمی کپ میں بھارت نے گذشتہ روز پاکستان کوزبردست شکست دے دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے سلامی بلے بازروہت شرما نے ایک پاکستانی صحافی کے سوال کے جواب میں دلچست بات کہی۔
متعلقہ تصویر
روہت شرما اس جواب کے دوران خود اپنی ہنسی نہیں روک سکے اور پریس کانفرنس میں موجود دیگر افراد بھی بے ساختہ ہنس پڑے۔
خیال رہے کہ روہت شرما نے 113 گیند پر 140 رنوں کا اسکور کر کے میچ کو جیتنے میں اہم کردار نبھایا تھا، جس کی بیناد پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
Last Updated : Jun 17, 2019, 11:09 AM IST