یروشلم میں 20 برس قدیم کھڑکیوں کو یکجا کرکے تعمیر کی گئی عمارت دنیا بھر کے لیے نمائش کا مرکز بن گیا ہے۔
یروشلم کے فنکار یورمین عامر نے تقریبا 550 قدیم کھڑکیوں کی مدد سے اس کی تعمیر کی ہے۔ اس تعمیر کا مقصد لوگوں کو شہر کے متنوع ثقافت سے باخبر کرنا ہے۔
قدیم کھڑکیوں سے بنی انوکھی عمارت ان کھڑکیوں کی بناوٹ سے شہر کے مختلف قسم کے معدوم ثقافتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
پروجکٹ مینیجر کوبی فریگ کے مطابق یہاں جوکچھ بھی ہے وہ خوابوں کے سچ ہونے کے مترادف ہے، یہ شہر کے تمام خوبصورت عمارت کا مجموعہ ہے، جس میں شہر کی مسلم، عیسائی، یہودی اور آرمینیائی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔ یہی ایک بہتر یروشلم ہے۔
اس نمائش کو فنکارانہ تقریبات کا اہتمام کرنے اور یروشلم کی متنوع تہذیب و ثقافت کو دنیا تک پہنچانے والی جماعت 'میکودیشٹ' کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے پیش نظر جن کھڑکیوں کو پھینک دیا گیا تھا انہیں عامر نے استعمال کر کے ایک خوبصورت عمارت کو کھڑا کر دیا۔
امریکی سیاح پری گارفرنکل نے انتہائی حیرت کے ساتھ کہا کہ یہ بہت ہی دلچسپ ہے، یہ ایسے کھڑکیوں کا مجموعہ ہے جنھیں لوگ خراب سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، جبکہ آپ اس سے بہت اچھی چیزیں بنا سکتے ہیں، اور یہ واقعی بہت ہی خوبصورت عمارت ہے۔
واضح رہے کی اس عمارت کو یوروشلم کے ایک چھوٹے سے پارک میں نصب کیا گیا ہے۔ کھڑکیوں کے اس محل کی نمائش رواں برس ستمبر تک جاری رہے گی۔