اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی حکومت کے لاک ڈاون کا فیصلہ قابل ستائش: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے میٹنگ کے پہلے روز 14 اپریل کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں مالی سال میں بھارت کی ترقی کی شرح 1.9 فیصد رہے گی جبکہ عالمی ترقی کی شرح تین فیصد منفی رہے گی۔

بھارتی حکومت کے لاک ڈاون کا فیصلہ قابل ستائش: آئی ایم ایف
بھارتی حکومت کے لاک ڈاون کا فیصلہ قابل ستائش: آئی ایم ایف

By

Published : Apr 16, 2020, 9:36 AM IST

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 'كووڈ 19' کے انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو کرنے کے فیصلے کومحتاط بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی۔

عالمی ادارہ صحت کے بعد آئی ایم ایف دوسری سب سے ٹاپ بین الاقوامی ایجنسی ہے جس نے بھارت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایشیا۔ بحرالکاہل شعبہ کے ڈائرکٹر چانگ يونگ ری نے کہا وہ حکومت ہند کے لاک ڈاؤن کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یقینی طور پر اس سے ترقی کی شرح میں کمی آئے گی، لیکن یہ ایک محتاط فیصلہ ہے۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم گرما اجلاس میں ایشیا بحرالکاہل علاقے کی اقتصادی منظر نامے پر منعقد پریس کانفرنس میں مسٹرری نے کہا کہ ریزرو بینک نے بھی مناسب مالی اقدامات کئے ہیں، لیکن اگر یہ بحران جلد ختم نہیں ہوتا تو زیادہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

بھارت کے پاس اتنی گنجائش ہے کہ وہ سب سے زیادہ ضروری کام پر پہلے توجہ دے۔

آئی ایم ایف نے میٹنگ کے پہلے روز 14 اپریل کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں مالی سال میں بھارت کی ترقی کی شرح 1.9 فیصد رہے گی جبکہ عالمی ترقی کی شرح تین فیصد منفی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details