اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران سے تیل درآمدات: انتخابات کے بعد فیصلہ

بھارت نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اپنے کاروباری مفادات، توانائی کے تحفظ اور اقتصادی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سے تیل درآمد کرنے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کرے گا۔

ایران سے تیل درآمدات

By

Published : May 15, 2019, 12:09 AM IST

وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارت کے دورے پر آنے والے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کے دوران بھارت کا موقف واضح کیا۔

گزشتہ ماہ نھارت نے کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں میں دی گئی رعایت ختم ہونے کے بعد وہ تیل کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سعودی عرب جیسے ممالک سے تیل درآمد کرنے پر غور کرے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپریل میں کہا تھا کہ وہ ایران سے تیل کی درآمد کرنے والے ممالک کو پابندیوں میں دی گئی چھوٹ یکم مئی سے ختم کر دے گا۔ چین کے بعد بھارت ہی ایران سے سب سے زیادہ تیل کی درآمد کرتا ہے۔

سال 2018-19 میں ہندوستان نے ایران سے 2 کروڑ 40 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے اس وقت ٹوئیٹ کیا تھا کہ ملک کی ریفائنریوں کو تیل کی سپلائی کے لئے مضبوط منصوبہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ بھارت کو ایران پالیسی بتانے کے لیے ہوا ہےایران تیل کی سپلائی کے معاملے پر روس، چین، ترکمانستان اور عراق کے ساتھ بھی بات کر چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details