اردو

urdu

ETV Bharat / international

مزارشریف سے ہندوستانی شہریوں کوخصوصی طیارہ لائے گا - افغانستان کی فوج

تاجکستان سے متصل افغانستان کے شہر مزار شریف میں پھنسے بھارتی شہریوں کے حوالے سے منگل کی شام ایک خصوصی طیارہ دہلی کے لیے روانہ ہوگا۔

مزارشریف سے ہندوستانی شہریوں کوخصوصی طیارہ لائے گا
مزارشریف سے ہندوستانی شہریوں کوخصوصی طیارہ لائے گا

By

Published : Aug 10, 2021, 10:06 PM IST

افغانستان کی فوج اور طالبان جنگجؤں کے درمیان مزار شریف کے باہری علاقے میں جاری شدید جنگ کے پیش نظر مزار شریف میں فعال اپنے واحد قونصل جنرل سے بھی اہلکاروں اور کچھ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اپیل جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھاری شہری مزار شریف کے آس پاس رہتا ہے، تو آج دیر شام متعینہ خصوصی طیارے سے ہندوستان چلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں پھنسے ہندو اور سِکھوں کو نکالا جائے: کانگریس ترجمان

بھارتی قونصل جنرل نے منگل کے روز ٹویٹ کیا،’مزار شریف اور اس کے آس پاس موجود ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی طیارے میں سوار ہو کر وہاں سے نکل جائیں‘۔ ہندوستانی قونصل جنرل نے کہا کہ یہ خصوصی طیارہ آج شام کو مزار شریف سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگا۔ خصوصی پرواز سے جانے کے خواہشمند ہندوستانی شہری فوراً اپنا پورا نام، پاسپورٹ نمبر، آخری تاریخ واٹس ایپ کے ذریعے 0785891303، 0785891301 نمبروں پر بھیجیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details