اردو

urdu

By

Published : Apr 10, 2021, 10:59 PM IST

ETV Bharat / international

بھارت اور چین کی میٹنگ میں فوجیوں کو ہٹانے کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق

بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کے مابین جمعہ کو ہوئی میراتھن میٹنگ میں کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا لیکن دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کا عمل مکمل ہونا ضروری ہے۔

no tangible results in meeting of indian and chinese military commanders
بھارت اور چین کے فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں

وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندستانی سرحد کے چشولو مولدو علاقہ میں ہوئی فوجی کمانڈروں کی گیارہویں راونڈ کی میٹنگ میں مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تعینات سے متعلق زیر التوا امور کے حل کے لیے کافی دیر تک تبادلہ خیال ہوا، دونوں فریقوں نے اپنے اپنے دلائل اور نقطہ نظر سے اپنی بات رکھی۔

دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت تمام زیرالتوا امور تیزی سے حل کیے جانے کی ضرورت ہے، اس ضمن میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ دیگر علاقوں میں فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کا عمل مکمل ہونے سے دونوں فریقین کے مابین کشیدگی کم کرنے اور امن اور دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا راستہ ہموار ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی کہ دونوں فریق کے کئی لیڈروں کے مابین ہوئی رضامندی کی بنیاد پر بات چیت اور رابطہ قائم رکھیں اور زیر التوا امور کا جلد از جلد قابل قبول حل تلاش کریں۔

انہوں نے زمینی سطح پر استحکام قائم رکھنے، نئے واقعات نہیں ہونے دینے اور مل کر سرحدی علاقہ میں امن قائم رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ دوسری طرف ماہرین کا خیال ہے کہ بات چیت میں کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے اور یہ بات چیت آئندہ دور کی بات چیت کے لیے اچھی بنیاد ثابت ہوسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details