اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan's Telephone call with Putin: عمران خان کی پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مدعو کیا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ Imran Khan's Telephone call with Putin ہوا، جس میں عمران خان نے روسی صدر کی محمدﷺ کے تعلق سے دیے گئے بیان کی تعریف کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Imran Khan's telephone call with Russian President
عمران خان کی پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ

By

Published : Jan 17, 2022, 6:19 PM IST

پاکستانی وزیراعظم ٹویٹ کرکے اس ٹیلی فونک رابطہ کی تصدیق کہ اور کہا کہ روسی صدر وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے اہلِ اسلام کے اپنے محبوب پیغمبرﷺ سے متعلق جذبات کے حوالے سے ہمدردی و حساسیت کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ ’’صدر پوتن سےبنیادی طور پر ان کے اس دو ٹوک بیان -کہ آزادئ اظہار کسی طور ہمارے رسولِ ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کا جواز نہیں ہوسکتی، کی تحسین و توصیف کے لیے رابطہ کیا۔ آپ وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے اہلِ اسلام کے اپنے محبوب پیغمبر ﷺ سے متعلق جذبات کے حوالے سے ہمدردی و حساسیت کا مظاہرہ بھی کیا۔

پاکستانی وزیراعظم کا ٹویٹ

ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور منفعتِ باہمی کی بنیادوں پر استوار اشتراک کی دیگر جہتوں میں پیش قدمی پر بھی گفتگو کی۔ہم نے باہم ایک دوسرے کو مدعوبھی کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، انہوں نے پاک روس قیادت کا پاکستان ا سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آخر میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو پاکستان اور روس کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: Vladimir Putin on Prophet of Islam: پیغمبر اسلامﷺ کی توہین مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی، پوتین کا بیان

واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے 23 دسمبر 2021 کو ایک سالانہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پیغمبر اسلام Vladimir Putin on Prophet of Islam کی توہین آزادی اظہار کا حصہ نہیں ہے۔ بلکہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی توہین Blasphemy of Prophet of Islam مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی اور اسلام کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details