اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: امریکی خاتون نے عمران خان پر جسمانی تعلقات کی پیشکش کا دعوی کیا - سینتھیا رچی کا الزام

سینتھیا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ سینتھیا رچی نے بے نظیر بھٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اپنے گارڈ کے ذریعہ خواتین کی جسنی زیادتی کرواتی تھیں۔

سدف
سفد

By

Published : Jun 7, 2020, 5:55 PM IST

پاکستان میں گذشتہ 10 برسوں سے مقیم امریکی خاتون بلاگر سینتھیا رِچی نے پاکستان کے سینئر رہنماوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

سینتھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2011 میں پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے جسمانی طور پر بدسلوکی کی تھی اور یہ سب کچھ صدر ہاوس میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

ساتھ ہی سینتھیا رچی نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سے متعلق بھی متنازع تبصرہ کیا ہے۔

سینتھیا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ سینتھیا رچی نے بے نظیر بھٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اپنے گارڈ کے ذریعہ خواتین کی جسنی زیادتی کرواتی تھیں۔

اس معاملے میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے عدالت کا رخ کیا ہے، تاہم سینتھیا رچی اپنے تمام الزامات سے متعلق کافی پُر اعتماد ہیں اور الزامات کے بارے میں ثبوت پیش کرنے کا دعوی بھی کرتی ہیں۔

جمعہ کے روز سینتھیا رچی نے فیس بک لائیو میں رحمن ملک، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر الزامات لگائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details