اردو

urdu

ETV Bharat / international

میں کشمیر کی عوام کا سفیر بنوں گا: عمران خان - دفعہ 370 کو ختم کرنا

پاکستان جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس لینے اور اسے دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کے لئے بھارت کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

imran khan
imran khan

By

Published : Jun 27, 2020, 8:51 AM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کا سفیر بنیں گے۔

پاکستان جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس لینے اور اسے دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کے لئے بھارت کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارت نے بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر بتایا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا اس کا داخلی معاملہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا 'پاکستان میں پانچ اگست کو 'بھارت کی کشمیر میں ناکامی' کے طرز پر منایا جائے گا'۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کشمیری عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کے سفیر بنیں گے۔

کشمیر مسئلے پر ایک اجلاس کے دوران خان نے یہ بیان دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلامی ممالک کا ادارہ او آئی سی کی جانب سے بھی کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کے خاتمے کو خارج کیا ہے۔

جس پر مرکزی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کا خاتمہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا، جس کے بعد ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details