پاکستان کی میزبانی میں منعقد او آئی سی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران Imran Khan in OIC Summit خان نے اپنے کلیدی خطاب میں فلسطین اور کشمیر کا بھی ذکر کیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم پر او آئی سی کے وزراء خارجہ کے سامنے چند اہم پوائنٹس کا ذکر کرونگا، جن میں سے ایک اہم پوائنٹ فلسطین اور کشمیر ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ لوگ ہماری جانب سے انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کے تعلق سے مکمل سپورٹ اور تعاون چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان لوگوں کو جو حقوق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فراہم ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کا زمینی سطح پر نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے بھی وہاں کی عوام ہمارے تعاون اور سپورٹ کی منتظر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسی وجہ سے ہمیں ان کی آواز کو مضبوطی کے ساتھ اور مشترکہ طور پر ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔