اردو

urdu

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ پر عمران خان کا اظہار افسوس

By

Published : Aug 8, 2020, 7:44 AM IST

پاکستان کے وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Imran Khan
Imran Khan

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں اپنی جان گوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے ٹویٹ

جمعہ کو عمران خان ​​نے ٹویٹ کیا کہ "بھارتی ریاست کیرالہ میں ایئر انڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر نہایت مغموم ہوں۔ رب کریم متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائیں۔"

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق جمعہ کی شام کوزی کوڈ میں کری پور ہوائی اڈے پر دبئی سے آنے والے طیارہ حادثے میں 17 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طیارہ میں 190 مسافر سوار تھے۔

ڈی جی سی اے نے بتایا کہ "ایئر انڈیا ایکسپریس دبئی کوزی کوڈ IX-1344 پرواز وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے 190 مسافروں کو لے کر کوزی کوڈ پہنچ رہا تھا تبھی کری پور ایئر پورٹ کے رن وے پر جمعہ کی شام 7.41 بجے حادثے کا شکار ہو گیا۔'

دریں اثنا کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے بتایا کہ 'امدادی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 'ملاپورم کلکٹر نے مطلع کیا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز میں 190 مسافر سوار تھے۔ ان سب کو ملاپورم اور کوزی کوڈ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے ان لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اس جان لیوا واقعے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔

آئی اے ٹی اے نے کہا کہ 'کوزی کوڈ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX1344 کے حادثے کے بارے میں سن کر بہت افسردہ ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details