عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کریں گے جس میں یہ فیصلہ لینے کے لیے کہ آیا پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے رہنما قومی اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنی نشستیں کھو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی مخالفین کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سمری پیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
No Confidence Motion in Pakistan: تحریک عدم اعتماد، کیا عمران خان کے سر پر تاج رہے گا؟
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن کی حمایت کے لیے پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد قانون سازوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’’گورنر راج سے متعلق سمری پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے‘‘۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی واضح کیا کہ حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔