اردو

urdu

ETV Bharat / international

حزب اختلاف پر پاکستان میں کورونا پھیلانے کا الزام

عمران خان نے پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کے لئے اپوزیشن کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

Imran Khan blames Opposition for COVID-19 spread as fatalities cross 8000 mark
'حزب اختلاف پاکستان میں کورونا کو پھیلا رہی ہے'

By

Published : Nov 30, 2020, 3:17 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 'مفاد پرست سیاسی قیادت نے کورونا کے باعث درپیش مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے'۔

عمران خان کے مطابق 'حزب اختلاف میں سے کوئی بھی لیڈر نہ تو جمہوری جدوجہد کے ذریعے اقتدار میں آیا نہ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام کیا'۔

  • اپوزیشن جماعتوں پر نشانہ:

پاکستانی حکام عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں 'بنیادی مسئلہ' قرار دیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

حکام کی جانب سے ریلیوں کی اجازت دینے سے انکار کے باوجود پاکستان کی حزب اختلاف کی جانب سے پیر کو ملتان اور لاہور میں 13 دسمبر کو ریلیاں نکالنے کے عزم کے بعد عمران خان کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

  • سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت:

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا 'ہمیں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، کیونکہ کورونا کی وبا بڑھ رہی ہے'۔

پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر ہلاکتوں کی تعداد 8000 کے سنگین تعداد کو عبور کر چکی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 398،024 ہوگئی ہے۔

  • حکومت مخالف ریلیوں کی اجازت نہیں!

وزیر اعظم خان نے کہا 'وہ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کو ملتان اور دیگر شہروں میں حکومت مخالف ریلیوں کے انعقاد کی اجازت نہیں دیں گے'۔

وزیر اعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 'کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے۔ لہذا حزب اختلاف کو پی ڈی ایم کے جلسے ملتوی کردیا چاہیے'۔

  • کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جو عمران خان حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے 11 جماعتی اتحاد ہے۔ اس نے نے گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں حکومت کے خلاف چار عوامی جلسے کیے جبکہ دو نومبر، 30 اور 13 دسمبر کو ملتان اور لاہور میں شیڈول ہیں۔ جس کے بارے میں سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے کوررونا پھیلا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سکریٹری انفارمیشن مریم اورنگزیب نے خان پر طنزیہ الفاظ میں یہ کہتے ہوئے کہا کہ 'فاشسٹ حکمرانوں نے پرامن احتجاج کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے'۔

'نااہل حکومت' کا نعرہ لگاتے ہوئے مریم نے مزید کہا کہ 'ملتان میں پیر کو ہونے والا جلسہ کسی بھی قیمت پر منعقد ہوگا'۔

  • پرامن جلسہ:

مسلم لیگ (ن) نے دعوی کیا کہ ملتان کے گھنٹا گھر چوک سے پارٹی کے متعدد ارکان کو پُرامن جلسہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے'۔

اطلاع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پارٹی کے درجنوں کارکن ایک ریلی نکالنے کے لئے ملتان میں واقع گھنٹا گھر چوراہے پر پہنچے لیکن پولیس نے انھیں روکنے کے لئے مداخلت کی، جس کے نتیجے میں جھگڑا بھی ہوا۔

نتیجے کے طور پر پارٹی کے تقریبا سات ارکان کو پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے زور دے کر کہا کہ 'پی ڈی ایم آج (30 نومبر) کو ہر قیمت پر ملتان میں جلسے کی میزبانی کرے گی اور اسے کسی بھی حالت میں منسوخ نہیں کرے گی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details