اردو

urdu

ETV Bharat / international

'کشمیر میں پابندیوں کو ختم کرنے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے' - دفعہ 370

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں 4 ماہ سے جاری پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 10, 2019, 11:44 PM IST

یہ پابندیاں 5 اگست کو اس وقت عائد کی گئیں جب مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو دی جانے والی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور اس کو دو مرکزی خطوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یوم انسانی حقوق کے موقع پر ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ کشمیر میں لوگوں پر ڈھائے جانے والے 'مظالم' کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے جدوجہد کے ساتھ پاکستان کھڑا ہے'۔

انہوں نے کہا ، 'ہم دنیا اور یو این ایس سی اور سے اپیل کرنا چاہئے کہ وہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی کریں'۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کردیا۔
اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندیشیں عائد کر کے انٹرنیٹ، برائڈ برینڈ اور تمام موصلاتی رابطوں کو معطل کر دیا تھا، تاہم 72 روز کی معطلی کے بعد 14 اکتوبر کو صرف پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال کی گئی۔ پری پیڈ موبائل سروس، انٹرنیٹ پر بدستور پابندی عائد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details