اردو

urdu

ETV Bharat / international

IAEA meeting on Ukraine: یوکرین پر آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا - یوکرین پر روس کا حملہ

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز بدھ کے روز یوکرین کی صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گا۔ UN nuclear watchdog to hold emergency meeting on Ukraine

یوکرین پر آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا
یوکرین پر آئی اے ای اے کا ہنگامی اجلاس بدھ کو منعقد ہوگا

By

Published : Feb 28, 2022, 7:38 AM IST

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا "یوکرین کی صورتحال کے تحفظ، سلامتی اور حفاظتی اقدامات کے مضمرات" ہوگا۔ ایک سفارت کار نے بتایا کہ کناڈا اور پولینڈ نے یوکرین کی درخواست پر ملاقات پر اتفاق کیا جو آئی اے ای اے بورڈ کا رکن نہیں ہے۔

یوکرین کی وزارت برائے تحفظ ماحولیات اور قدرتی وسائل نے جمعہ کے روز آئی اے ای اے کو چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر اپنا قبضہ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پھر روسی اور یوکرینی دونوں فوجوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں جس سے پلانٹ کے جوہری ری ایکٹر کی حفاظت کو خطرہ ہو۔

روسی فضائیہ نے شمالی یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ (NPP) کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، این پی پی گارڈ بٹالین کے روسی فوجیوں اور یوکرین کے فوجیوں نے مشترکہ طور پر پاور یونٹس اور پلانٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک معاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Attacks Ukraine: یوکرینی باشندے روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے بیرون ملک سے وطن واپس آرہے ہیں

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ خصوصی آپریشن میں صرف یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنا یا جارہا ہے اور شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details