اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں غالب اور خسرو بہت مشہور ہیں: ایرانی کلچرل کونسلر - ہفتہ وحدت

بھارت میں ایران حکومت کے نئے کلچرل کونسلر محمد علی ربانی سے ہمارے نمائندے نے بات چیت کی۔

Iran cultural counselor dr ali rabbani, file photo.

By

Published : Nov 7, 2019, 8:38 PM IST


بھارت میں ایران حکومت کے نئے کلچرل کونسلر محمد علی ربانی نے بتایا کہ وہ بھارت آکر بہت خوش ہیں، کیونکہ دونوں ممالک میں بہت زیادہ ثقافتی مماثلت ہے اور یہ ایک بہترین ملک ہے، جو کہ ان کے وطن سے بہت قریب بھی ہے۔

بھارت کے لیے ایرانی کلچرل کونسلر محمد علی ربانی سے خاص بات چیت

علی ربانی نے اپنے سابقہ تجربات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کی شروعات تھائی لینڈ اور انڈونیسیا سے ہوئی لیکن انھیں بھارت پسند آیا۔

علی ربانی نے مزید کہا کہ ایران میں غالب ہندی اور خسرو ہندی بہت مشہور ہیں اور ان کے نام پر خصوصی مطالعات نصاب تعلیم شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جشن عید میلاد النبی و امام جعفر اور ہفتہ وحدت کے موقع پر 20ویں سہ روزہ کل ہند مسابقہ قرآن کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس کی شروعات 11 نومبر سے ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details