اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت میں پھنسے پاکستانی شہری وطن واپس - cross border

منگل کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے مابین بھارت میں پھنسے ہوئے تقریبا 200 پاکستانی منگل کو سرحد عبور کرکے وطن واپس جانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بھارت میں پھنسے پاکستانی شہری وطن واپس
بھارت میں پھنسے پاکستانی شہری وطن واپس

By

Published : May 5, 2020, 8:38 PM IST

بارڈر سکیورٹی فورسز نے مسافروں کو نجی گاڑیوں میں سامان چھتوں سے باندھ کر اٹاری واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دی۔

جاری لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار اس سرحد کو کھولا گیا اور پاکستانی باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ وحید خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے گھر کے دیگر پانچ رکن کے ساتھ مارچ میں شمالی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے لیکن اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

بھارت میں پھنسے پاکستانی شہری وطن واپس

اس موقع پر خان نے کہا کہ بھارتی حکام نے کافی مدد کی اور بغیر کسی پریشانی نے ویزا میں توسیع کر دی۔

بھارت میں اس وقت لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن چند شرائط کے ساتھ کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو بسوں اور ٹرین کے ذریعہ ان کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details