اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن کے دو شہر پرخطر ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں - یونیسکو

صنعا شہر ساتویں اور آٹھویں صدی میں اسلام کا بڑا مرکز تھا۔ اس شہر کو تقریبا ڈھائی ہزار برس قبل آباد کیا گیا تھا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 7, 2019, 12:02 AM IST

عالمی تنظیم 'یونیسکو' نے یمن کے دو شہروں، صنعا اور بشام کو ورلڈ ہیریٹیج فہرست کے پرخطر شہروں میں شمار کیا ہے۔

اس کو سنہ 1986 میں ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

شبام پر عسکریت پسندوں کے ذریعہ متعد حملے کیے گئے۔ اس کے علاوہ صنعا پر زبردست ہوائی حملے کیے گئے ہیں۔

یمن کے دو شہر پرخطر ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں
'پی وائی ایچ سی' کی ڈپٹی جنرل اتھارٹی امۃ الرزاق کا کہنا ہے کہ یمن کے شہروں خصوصا صنعا اور زابد میں آرکیٹیکچرل کردار کے لحاظ سے زبردست تبدیلی ہوئی ہے۔

ان تبدیلیوں کی وجہ سے تاریخی شہروں کی حفاظت سے متعلق یونیسکو نے خطرے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ان کی حفاظت کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ شبام اور قدیم صنعا اسلامی شہر کے ساتھ ان کی عظیم تاریخی حیثیت ہے۔ صنعا شہر ساتویں اور آٹھویں صدی میں اسلام کا بڑا مرکز تھا۔ اس شہر کو تقریبا ڈھائی ہزار برس قبل آباد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details