امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک رہنما ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ امریکہ میں 2020ء میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔
ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات تو نہیں لڑیں گی، مگر وہ جس چیز پر یقین رکھتی ہیں، اس کے بارے میں کام جاری رکھیں گی اور اپنی آواز بھی بلند کرتی رہیں گی۔
ہیلری کلنٹن کے اس اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس فیصلے کا مزاق اڑایا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں یقینی طور پر کلنٹن کی کمی محسوس ہوگی۔