چین کے سرکاری نیوز چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ملک کے صوبے ہیوبئی کا اینشی شہر بری طرح سیلاب کی زد میں آ گیا ہے۔
سرکاری سطح پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ انفلیٹیبل رافٹس کے ذریعہ 19 سو سے زائد افراد کو ان کے گھروں یا دیگر عمارتوں سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جا چکا ہے۔
سی سی ٹی وی کے مطابق سنیچر سے پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور تباہ ہونے والے بجلی اور دیگر خدمات سے متعلق انفرسکٹرکچر کو مرمت کیا جا رہا ہے۔
جمعرات سے شروع ہوئے تیز بارش سے زبردست سیلاب نظر آنے لگا اور رفتہ رفتہ شہر کا بیشتر علاقہ اس کی زد میں آ گیا۔
نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق جمعہ کے روز قِنجیانگ ندی کے پانی کا سطح تقریبا 2 میٹر تک پہنچ گیا تھا۔