اردو

urdu

ETV Bharat / international

تیز بارش نے آدھا درجن لوگوں کی جان لے لی

محکمہ کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کی کمزور منصوبہ بندی کے سبب ہر برس پاکستان کے متعدد شہر سیلاب کی صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 30, 2019, 5:00 PM IST

پاکستان کے معاشی شہر کراچی میں بارش کے سبب آنے والے سیلاب میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

تیز بارش نے آدھا درجن لوگوں کی جان لے لی

شہر کے جناح ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جمالی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ہلاک ہونے کی وجہ بجلی کے تاروں کا پانی میں گر جانا ہے۔

کراچی شہر کی گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں بھی پانی گھس گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو گھروں سے محفوظ مقامات کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔

تیز بارش کے سبب انتظامیہ نے اسکولز کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے مزید تیز بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کی کمزور منصوبہ بندی کے سبب ہر برس پاکستان کے متعدد شہر سیلاب کی صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں۔

رواں ماہ کے ابتدا سے ہی بارش کی وجہ سے چھتوں کے گرنے اور بجلی کے تاروں کی وجہ سے درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details