اردو

urdu

ETV Bharat / international

طیارہ حادثہ: روحانی اور ٹروڈو کے درمیان گفتگو - ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 15 سے زائد میزائل داغے

ایران کے صدر حسن روحانی نے یوکرین طیارہ حادثے کے سلسلے میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے فون پر بات چیت کی۔

ukraine plane crash enquiry
روحانی اور ٹروڈو کی طیارہ حادثے پر گفت وشنید

By

Published : Jan 12, 2020, 9:59 AM IST

ایرانی صدر دفتر کی جانب سے ایک پریس بیان جاری کر کے یہ معلومات دی گئی۔ روحانی نے کہا’’ ایران اس حادثے کے سلسلے میں صورتحال کو واضح کرنے کے لیے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں کسی بھی قسم کے بین الاقوامی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام قونصلر سہولیات فراہم کرے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر ایران اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت جاری رہے ‘‘ ۔

ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرین طیارہ حادثے کی جانچ میں ایران نے کینیڈا کو تعاون کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ٹروڈونے کہا کہ جلد ہی کینیڈا کی ایک ٹیم اس حادثے کی جانچ کے لیے ایران پہنچے گی۔
ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس ( آئی آ ر جی ایس ) نے ایک بیان جاری کر کے یوکرین کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو غلطی سے مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حادثے میں کینیڈا کے 57 لوگوں سمیت 176 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ہوئے اس طیارے حادثے میں طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مہلوکین میں زیادہ تر لوگ ایران اور کینیڈا کے تھے ۔ یہ حادثہ اسی دن ہوا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر 15 سے زائد میزائل داغے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details