اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان: سعد الحریری نے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا

امید کے مطابق سعد الحریری نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ سعد الحریری کے وزیر اعظم بننے سے امید کی جا رہی ہے کہ نئے سرے سے حالات کو سبھالنے میں مدد ملے گی اورملک کو معاشی بحران نکالا جا سکے گا۔

By

Published : Oct 22, 2020, 8:16 PM IST

sdf
sdf

لبنان میں معاشی اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے لبنان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے لیا۔

ویڈیو

بڑے پیمانے پر بدعنوانی، وسائل کی بد انتظامی اور خراب معاشی صورتحال کے سبب ملک گیر عوامی احتجاج کی وجہ سے ایک برس قبل سعد الحریری نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

رواں برس لبنان کی کرنسی کی صورتحال بہت خراب ہے، جو تقریبا 80 فیصد ڈی ویلو ہو چکی ہے، جس کے سبب افراط زر اور بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

سعد الحریری کے وزیر اعظم بننے سے امید کی جا رہی ہے کہ نئے سرے سے حالات کو سبھالنے کی کوشش کی جائے گی اور معاشی بحران کو ختم کیا جا سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details