ہانگ کانگ کی نصف آبادی نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے کر اپنی ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔ رواں سال فروری کے آخر میں شروع کی گئی سرکاری ویکسینیشن مہم کے تحت ہانگ کانگ میں 33 لاکھ 70 ہزار افراد نے مکمل ویکسینیشن کرالی ہے۔ اس کے علاوہ 40 لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔
دریں اثنا ہانگ کانگ ہیلتھ پروٹیکشن سینٹر نے پیر کو تین نئے کیسز کی اطلاع دی جو بیرون ملک سفر سے واپس آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اس ملک کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،110 ہوگئی ہے۔