حج کمیٹی آف انڈیا نے سنہ 2021 کے سفر حج سے متعلق کورونا وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایکشن پلان جاری کیا ہے۔ اس کی گائیڈلائن جلد ہی جاری کی جائے گی۔
سنہ 2021 حج کے لیے 7 نومبر سے آن لائن دستایزی کارروائی کا آغاز ہو گا اور اس کا سلسلہ 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یکم جنوری سنہ 2021 میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ ہو گی۔
ایکشن پلان کے مطابق، حج فیس کی پہلی قسط جمع کرانے کی پہلی تاریخ یکم مارچ سنہ 2021 ہو گی اور اس کی آخری تاریخ 30 اپریل سنہ 2021 ہو گی۔
عازمین کو 15 اور 16 مئی کو ویکسین کمیپ میں ٹیکہ لگایا جائے گا اور عازمین حج کا پہلا قافہ 26 جون سنہ 2021 کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گا، جبکہ آخری پراز 13 جولائی سنہ 2021 کو ہو گی۔ واپسی کی شروعات 14 اگست سنہ 2021 سے ہو گی۔
عازمین حج کو 7 نومبر سے آن لائن فارم بھرنا ہے سنہ 2020 میں کورونا وائرس کے سبب 1 اعشاریہ 23 لاکھ عازمین حج کے سفر حج پر نہ جانے کے سبب مجموعی طور پر 2 ہزار 100 کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی ہے۔
سنہ 2018۔19 کے عازمین حج سے متعلق سعودی عرب نے 100 کروڑ روپے کی رقم واپس کی ہے۔ ہر برس بھارت سے اوسطا 2 لاکھ افراد سعودی عرب حج کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔