اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ پر حملہ، 7 ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ (کراچی) پر چار بندوق برداروں نے حملہ کیا۔

attack
attack

By

Published : Jun 29, 2020, 12:18 PM IST

Updated : Jun 29, 2020, 2:23 PM IST

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج چار بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ

واردات کے بعد علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح تقریباً 10 بجے چار شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں 7 افراد کے ہلاک جبکہ 7 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس کی جوابی کاروائی میں چاروں شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاروں شدت پسندوں نے پہلے دستی بموں سے حملہ کیا اس کے بعد فائرنگ شروع کردی جس میں ایک سکیورٹی گارڈ اور کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسند اب بھی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں موجود ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچنج کے قریب ہی پولیس ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔

زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 2:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details