اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تازہ تفصیلات

دنیا کے 7 ایسے ممالک ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لاکھ کے اعداد و شمار میں شامل ہیں۔ ان میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ اسی طرح اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ترکی بالترتیب لاکھ کے اعداد و شمار میں شامل ہیں۔

سدف
دس

By

Published : Apr 28, 2020, 12:08 PM IST

عالمی سطح پر کورنا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر لمحے کورونا سے متاثرین کے اعداد و شمار میں تبدیلی آ رہی ہے۔ تا دم تحریر دنیا بھر میں 30 لاکھ 64 ہزار 830 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ویڈیو

کورونا متاثرین میں سے 2 لاکھ 11 ہزار 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 889 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا کے 7 ایسے ممالک ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لاکھ کے اعداد و شمار میں شامل ہیں۔ ان میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ اسی طرح اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور ترکی بالترتیب لاکھ کے اعداد و شمار میں شامل ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تازہ تفصیلات

چین کا کہنا ہے کہ یہاں 1 ہزار افراد ایسے ہیں کہ جو کورونا مثبت پائے گئے ہیں لیکن ان میں سے کسی کو کوئی بھی علامات نہیں تھے اور ان میں سے کسی کے موت کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں میکسیکو میں 852 اور برازیل میں 945 سب سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

دنیا میں سے سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا متاثرین میں سے اکثر کو بہت معمولی مثلا بخار اور کھانسی جیس علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ دو سے تین ہفتوں کے دوران اکثر لوگ صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details