کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 64 لاکھ 74 ہزار 75 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 81 ہزار 718 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 30 لاکھ 6 ہزار 831 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
چین میں بدھ کے روز 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ حالانکہ کسی بھی نئی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ چین میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 83 ہزار 21 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی کثرت کے معاملے میں برازیل دوسرے نمبر پر اور تیسرے پر روس جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے جنوبی کوریا میں بدھ کے روز 49 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں نئے کیسز کے پائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، حالانکہ یہاں کچھ روز قبل بچوں کے اسکولز کھولے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 11 ہزار 590 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 273 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار 205 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 59 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی کثرت کے معاملے میں برازیل دوسرے نمبر پر اور تیسرے پر روس جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔