اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا ٹریکر: عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین

ہفتہ کے روز ہسپانوی وزارت صحت، صارف امور، اور سماجی بہبود نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری میں نئی اموات اور کورونا کے مرض کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

sdf
dsf

By

Published : May 24, 2020, 2:25 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 3 ہزار 979 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 3 لاکھ 43 ہزار 975 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 22 لاکھ 47 ہزار 230 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ہفتہ کے روز ہسپانوی وزارت صحت، صارف امور، اور سماجی بہبود نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری میں نئی اموات اور کورونا کے مرض کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

وزارت نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی آدھی رات تک چوبیس گھنٹوں میں 48 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے۔ اس طرح اسپین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعدد 28 ہزار 678 ہو گئی۔

جنوبی کوریا میں اتوار کی آدھی رات کے مقابلے 24 گھنٹے قبل کووڈ 19 کے 25 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے انفیکشن کی مجموعی تعداد 11،190 ہوگئی۔

یہاں مزید ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 266 رہ گئی۔ اموات کی مجموعی شرح 2.38 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details