اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - latest corona details

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 294 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 91 ہزار 981 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

sdf
df

By

Published : May 19, 2020, 1:30 PM IST

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 48 لاکھ 93 ہزار 260 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 20 ہزار 173 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 173 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

چین میں منگل کو کورونا وائرس کے سات نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ البتہ یہاں ایک ماہ سے زائد کے بعد ایک بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہاں اب محض 85 افراد زیر علاج ہے، جبکہ 392 مشتبہ یا تصدیق شدہ افراد کو نگرانی میں علیحدہ رکھا گیا ہے۔ چین میں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 82 ہزار 690 ہے۔ ان میں سے 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

جنوبی کوریا میں میں 13 نئے کورونا معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ ایک ممکنہ علامت ہے کہ دارالحکومت کے علاقے میں حالیہ وباء میں استحکام ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکام رواں ہفتے ہائی اسکول کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ اسکولز کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 139 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 294 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 91 ہزار 981 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details