اردو

urdu

By

Published : Apr 26, 2020, 11:10 AM IST

Updated : Apr 26, 2020, 12:06 PM IST

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا میں سے سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سدف
سدف

عالمی سطح پر کورنا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ہر لمحے کورونا سے متاثرین کے اعداد و شمار میں تبدیلی آ رہی ہے۔ تا دم تحریر دنیا بھر میں 29 لاکھ 21 ہزار 201 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا متاثرین میں سے 2 لاکھ 3 ہزار 289 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 8 لاکھ 36 ہزار 970 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ویڈیو

برطانیہ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے اسپتال میں ہونے والی اموات کی تعداد 20،000 ہوگئی ہے۔ اس ہدف تک پہنچنے والا یہ پانچواں ملک ہے۔

برطانوی حکومت نے بتایا کہ برطانیہ کے ہسپتالوں میں 813 افراد کی مزید موت ہو گئی ہے۔ اس طرح یہاں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 319 ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

یورپی ممالک میں اٹلی، اسپین اور فرانس کے بعد برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ حکومتوں پر پابندیاں کم کرنے کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے تاکہ لاک ڈاون کے سبب پیدا ہونے والے معاشی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔

جرمنی میں ، شراب کی فیکٹریز کو مستقل طور پر بند کرنے کا خطرہ ہے۔ امریکہ میں، کورونا وائرس کے سبب کوئلے کی صنعت میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

کورونا متاثرین میں سے اکثر کو بہت معمولی مثلا بخار اور کھانسی جیس علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ دو سے تین ہفتوں کے دوران اکثر لوگ صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

دنیا میں سے سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Apr 26, 2020, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details